Surah Ad-Duha سورة الضحى Audio Tilawat in Arabic with Urdu Translation

Audio Recitation of Surah Ad-Duha سورة الضحى in Arabic with Urdu translation by Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais, Surah Ad-Duha surah number is 1, and its called Makki Surah of Quran Majeed. You can listen the beautiful Tilawat of this Surah online and also read the Arabic & Urdu text including translation. Download Surah Ad-Duha MP3 by clicking on the link to share via mobile phone, whatsApp or Facebook etc.
Surah Ad-Duha In ArabicSurah Ad-Duha English Translation

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

﴿۱﴾ آفتاب کی روشنی کی قسم

﴿۲﴾ اور رات (کی تاریکی) کی جب چھا جائے

﴿۳﴾ کہ (اے محمدﷺ) تمہارے پروردگار نے نہ تو تم کو چھوڑا اور نہ( تم سے )ناراض ہوا

﴿۴﴾ اور آخرت تمہارے لیے پہلی (حالت یعنی دنیا) سے کہیں بہتر ہے

﴿۵﴾ اور تمہیں پروردگار عنقریب وہ کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے

﴿۶﴾ بھلا اس نے تمہیں یتیم پا کر جگہ نہیں دی؟ (بےشک دی)

﴿۷﴾ اور رستے سے ناواقف دیکھا تو رستہ دکھایا

﴿۸﴾ اور تنگ دست پایا تو غنی کر دیا

﴿۹﴾ تو تم بھی یتیم پر ستم نہ کرنا

﴿۱۰﴾ اور مانگنے والے کو جھڑکی نہ دینا

﴿۱۱﴾ اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کا بیان کرتے رہنا