Surah Al-'alaq سورة العلق Audio Tilawat in Arabic with Urdu Translation

Audio Recitation of Surah Al-'alaq سورة العلق in Arabic with Urdu translation by Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais, Surah Al-'alaq surah number is 1, and its called Makki Surah of Quran Majeed. You can listen the beautiful Tilawat of this Surah online and also read the Arabic & Urdu text including translation. Download Surah Al-'alaq MP3 by clicking on the link to share via mobile phone, whatsApp or Facebook etc.
Surah Al-'alaq In ArabicSurah Al-'alaq English Translation

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

﴿۱﴾ (اے محمدﷺ) اپنے پروردگار کا نام لے کر پڑھو جس نے (عالم کو) پیدا کیا

﴿۲﴾ جس نے انسان کو خون کی پھٹکی سے بنایا

﴿۳﴾ پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے

﴿۴﴾ جس نے قلم کے ذریعے سے علم سکھایا

﴿۵﴾ اور انسان کو وہ باتیں سکھائیں جس کا اس کو علم نہ تھا

﴿۶﴾ مگر انسان سرکش ہو جاتا ہے

﴿۷﴾ جب کہ اپنے تیئں غنی دیکھتا ہے

﴿۸﴾ کچھ شک نہیں کہ (اس کو) تمہارے پروردگار ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے

﴿۹﴾ بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو منع کرتا ہے

﴿۱۰﴾ (یعنی) ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھنے لگتا ہے

﴿۱۱﴾ بھلا دیکھو تو اگر یہ راہِ راست پر ہو

﴿۱۲﴾ یا پرہیز گاری کا حکم کرے (تو منع کرنا کیسا)

﴿۱۳﴾ اور دیکھو تو اگر اس نے دین حق کو جھٹلایا اور اس سے منہ موڑا (تو کیا ہوا)

﴿۱۴﴾ کیااس کو معلوم نہیں کہ خدا دیکھ رہا ہے

﴿۱۵﴾ دیکھو اگر وہ باز نہ آئے گا تو ہم (اس کی) پیشانی کے بال پکڑ گھسیٹیں گے

﴿۱۶﴾ یعنی اس جھوٹے خطاکار کی پیشانی کے بال

﴿۱۷﴾ تو وہ اپنے یاروں کی مجلس کو بلالے

﴿۱۸﴾ ہم بھی اپنے موکلانِ دوزخ کو بلا لیں گے

﴿۱۹﴾ دیکھو اس کا کہا نہ ماننا اور قربِ (خدا) حاصل کرتے رہنا