
- Home
- Islam
- Prayer Timings
- Ramadan
- Quran Kareem
- Hadith
- Hajj/Umrah
- Muslim Calandar
- Islamic Info
-
Naats
- Famous Naat Khawan
- Atif Aslam Naats
- Junaid Jamshed Naats
- Amir Liaquat Hussain Naats
- Abdul Rauf Rufi Naats
- Siddique Ismail Naats
- Yousaf Memon Naats
- Shehbaz Qamar Fareedi Naats
- Amjad Sabri Naats
- Khursheed Ahmed Naats
- Marghoob Hamdani Naats
- Waheed Zafar Qasmi Naats
- Owais Raza Qadri Naats
- Fasih Ud Din Soherwardi Naats
- Sami Yusuf Naats
- Listen Urdu Naats
- Arabic Naats MP3
- 12 Rabi-ul-Awal Naats MP3
- More
Surah An-Naba سورة النبأ Audio Tilawat in Arabic with Urdu Translation
Audio Recitation of Surah An-Naba سورة النبأ in Arabic with Urdu translation by Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais, Surah An-Naba surah number is 1, and its called Makki Surah of Quran Majeed. You can listen the beautiful Tilawat of this Surah online and also read the Arabic & Urdu text including translation. Download Surah An-Naba MP3 by clicking on the link to share via mobile phone, whatsApp or Facebook etc.
- Para / Chapter 30
- Surah Name An-Naba
- Classification Meccan - Makki Surah
- Surah No 78
- Download Click here to Download Surah An-Naba Audio MP3
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
﴿۱﴾ (یہ) لوگ کس چیز کی نسبت پوچھتے ہیں؟
﴿۲﴾ (کیا) بڑی خبر کی نسبت؟
﴿۳﴾ جس میں یہ اختلاف کر رہے ہیں
﴿۴﴾ دیکھو یہ عنقریب جان لیں گے
﴿۵﴾ پھر دیکھو یہ عنقریب جان لیں گے
﴿۶﴾ کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہیں بنایا
﴿۷﴾ اور پہاڑوں کو (ا س کی) میخیں (نہیں ٹھہرایا؟)
﴿۸﴾ (بے شک بنایا) اور تم کو جوڑا جوڑابھی پیدا کیا
﴿۹﴾ اور نیند کو تمہارے لیے (موجب) آرام بنایا
﴿۱۰﴾ اور رات کو پردہ مقرر کیا
﴿۱۱﴾ اور دن کو معاش (کا وقت) قرار دیا
﴿۱۲﴾ اور تمہارے اوپر سات مضبوط (آسمان) بنائے
﴿۱۳﴾ اور (آفتاب کا) روشن چراغ بنایا
﴿۱۴﴾ اور نچڑتے بادلوں سے موسلا دھار مینہ برسایا
﴿۱۵﴾ تاکہ اس سے اناج اور سبزہ پیدا کریں
﴿۱۶﴾ اور گھنے گھنے باغ
﴿۱۷﴾ بےشک فیصلہ کا دن مقرر ہے
﴿۱۸﴾ جس دن صور پھونکا جائے گا تو تم لوگ غٹ کے غٹ آ موجود ہو گے
﴿۱۹﴾ اور آسمان کھولا جائے گا تو (اس میں) دروازے ہو جائیں گے
﴿۲۰﴾ اور پہاڑ چلائے جائیں گے تو وہ ریت ہو کر رہ جائیں گے
﴿۲۱﴾ بےشک دوزخ گھات میں ہے
﴿۲۲﴾ (یعنی) سرکشوں کا وہی ٹھکانہ ہے
﴿۲۳﴾ اس میں وہ مدتوں پڑے رہیں گے
﴿۲۴﴾ وہاں نہ ٹھنڈک کا مزہ چکھیں گے۔ نہ (کچھ) پینا (نصیب ہو گا)
﴿۲۵﴾ مگر گرم پانی اور بہتی پیپ
﴿۲۶﴾ (یہ) بدلہ ہے پورا پورا
﴿۲۷﴾ یہ لوگ حساب (آخرت) کی امید ہی نہیں رکھتے تھے
﴿۲۸﴾ اور ہماری آیتوں کو جھوٹ سمجھ کر جھٹلاتے رہتے تھے
﴿۲۹﴾ اور ہم نے ہر چیز کو لکھ کر ضبط کر رکھا ہے
﴿۳۰﴾ سو (اب) مزہ چکھو۔ ہم تم پر عذاب ہی بڑھاتے جائیں گے
﴿۳۱﴾ بے شک پرہیز گاروں کے لیے کامیابی ہے
﴿۳۲﴾ (یعنی) باغ اور انگور
﴿۳۳﴾ اور ہم عمر نوجوان عورتیں
﴿۳۴﴾ اور شراب کے چھلکتے ہوئے گلاس
﴿۳۵﴾ وہاں نہ بیہودہ بات سنیں گے نہ جھوٹ (خرافات)
﴿۳۶﴾ یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے صلہ ہے انعام کثیر
﴿۳۷﴾ وہ جو آسمانوں اور زمین اور جو ان دونوں میں ہے سب کا مالک ہے بڑا مہربان کسی کو اس سے بات کرنے کا یارا نہیں ہوگا
﴿۳۸﴾ جس دن روح (الامین) اور فرشتے صف باندھ کر کھڑے ہوں گے تو کوئی بول نہ سکے گا مگر جس کو (خدائے رحمٰن) اجازت بخشے اور اس نے بات بھی درست کہی ہو
﴿۳۹﴾ یہ دن برحق ہے۔ پس جو شخص چاہے اپنے پروردگار کے پاس ٹھکانہ بنا ئے
﴿۴۰﴾ ہم نے تم کو عذاب سے جو عنقریب آنے والا ہے آگاہ کر دیا ہے جس دن ہر شخص ان (اعمال) کو جو اس نے آگے بھیجے ہوں گے دیکھ لے گا اور کافر کہے گا کہ اے کاش میں مٹی ہوتا
Read More Surah From Quran e Pak
Surah Maryam
سورة مريم
Listen / DownloadSurah Al-Mumtahanah
سورة الممتحنة
Listen / DownloadSurah Al-Kahf
سورة الكهف
Listen / DownloadSurah An-Nas
سورة الناس
Listen / DownloadSurah An-Nur
سورة النور
Listen / DownloadSurah Ad-Dukhan
سورة الدخان
Listen / DownloadSurah Al-Jinn
سورة الجن
Listen / DownloadSurah Al-Ahzab
سورة الأحزاب
Listen / DownloadSurah Quraish
سورة قريش
Listen / DownloadSurah Al-A'la
سورة الأعلى
Listen / Download