Surah At-Tariq سورة الطارق Audio Tilawat in Arabic with Urdu Translation

Audio Recitation of Surah At-Tariq سورة الطارق in Arabic with Urdu translation by Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais, Surah At-Tariq surah number is 1, and its called Makki Surah of Quran Majeed. You can listen the beautiful Tilawat of this Surah online and also read the Arabic & Urdu text including translation. Download Surah At-Tariq MP3 by clicking on the link to share via mobile phone, whatsApp or Facebook etc.
Surah At-Tariq In ArabicSurah At-Tariq English Translation

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

﴿۱﴾ آسمان اور رات کے وقت آنے والے کی قسم

﴿۲﴾ اور تم کو کیا معلوم کہ رات کے وقت آنے والا کیا ہے

﴿۳﴾ وہ تارا ہے چمکنے والا

﴿۴﴾ کہ کوئی متنفس نہیں جس پر نگہبان مقرر نہیں

﴿۵﴾ تو انسان کو دیکھنا چاہئے کہ وہ کاہے سے پیدا ہوا ہے

﴿۶﴾ وہ اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا ہوا ہے

﴿۷﴾ جو پیٹھ اور سینے کے بیچ میں سے نکلتا ہے

﴿۸﴾ بےشک خدا اس کے اعادے (یعنی پھر پیدا کرنے) پر قادر ہے

﴿۹﴾ جس دن دلوں کے بھید جانچے جائیں گے

﴿۱۰﴾ تو انسان کی کچھ پیش نہ چل سکے گی اور نہ کوئی اس کا مددگار ہو گا

﴿۱۱﴾ آسمان کی قسم جو مینہ برساتا ہے

﴿۱۲﴾ اور زمین کی قسم جو پھٹ جاتی ہے

﴿۱۳﴾ کہ یہ کلام (حق کو باطل سے) جدا کرنے والا ہے

﴿۱۴﴾ اور بیہودہ بات نہیں ہے

﴿۱۵﴾ یہ لوگ تو اپنی تدبیروں میں لگ رہے ہیں

﴿۱۶﴾ اور ہم اپنی تدبیر کر رہے ہیں

﴿۱۷﴾ تو تم کافروں کو مہلت دو بس چند روز ہی مہلت دو