Surah Ash-Shams سورة الشمس Audio Tilawat in Arabic with Urdu Translation

Audio Recitation of Surah Ash-Shams سورة الشمس in Arabic with Urdu translation by Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais, Surah Ash-Shams surah number is 1, and its called Makki Surah of Quran Majeed. You can listen the beautiful Tilawat of this Surah online and also read the Arabic & Urdu text including translation. Download Surah Ash-Shams MP3 by clicking on the link to share via mobile phone, whatsApp or Facebook etc.
Surah Ash-Shams In ArabicSurah Ash-Shams English Translation

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

﴿۱﴾ سورج کی قسم اور اس کی روشنی کی

﴿۲﴾ اور چاند کی جب اس کے پیچھے نکلے

﴿۳﴾ اور دن کی جب اُسے چمکا دے

﴿۴﴾ اور رات کی جب اُسے چھپا لے

﴿۵﴾ اور آسمان کی اور اس ذات کی جس نے اسے بنایا

﴿۶﴾ اور زمین کی اور اس کی جس نے اسے پھیلایا

﴿۷﴾ اور انسان کی اور اس کی جس نے اس (کے اعضا) کو برابر کیا

﴿۸﴾ پھر اس کو بدکاری (سے بچنے) اور پرہیزگاری کرنے کی سمجھ دی

﴿۹﴾ کہ جس نے (اپنے) نفس (یعنی روح) کو پاک رکھا وہ مراد کو پہنچا

﴿۱۰﴾ اور جس نے اسے خاک میں ملایا وہ خسارے میں رہا

﴿۱۱﴾ (قوم) ثمود نے اپنی سرکشی کے سبب (پیغمبر کو) جھٹلایا

﴿۱۲﴾ جب ان میں سے ایک نہایت بدبخت اٹھا

﴿۱۳﴾ تو خدا کے پیغمبر (صالح) نے ان سے کہا کہ خدا کی اونٹنی اور اس کے پانی پینے کی باری سے عذر کرو

﴿۱۴﴾ مگر انہوں نے پیغمبر کو جھٹلایا اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ دیں تو خدا نے ان کےگناہ کے سبب ان پر عذاب نازل کیا اور سب کو (ہلاک کر کے) برابر کر دیا

﴿۱۵﴾ اور اس کو ان کے بدلہ لینے کا کچھ بھی ڈر نہیں