Surah Al-Inshiqaq سورة الإنشقاق Audio Tilawat in Arabic with Urdu Translation

Audio Recitation of Surah Al-Inshiqaq سورة الإنشقاق in Arabic with Urdu translation by Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais, Surah Al-Inshiqaq surah number is 1, and its called Makki Surah of Quran Majeed. You can listen the beautiful Tilawat of this Surah online and also read the Arabic & Urdu text including translation. Download Surah Al-Inshiqaq MP3 by clicking on the link to share via mobile phone, whatsApp or Facebook etc.
Surah Al-Inshiqaq In ArabicSurah Al-Inshiqaq English Translation

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

﴿۱﴾ جب آسمان پھٹ جائے گا

﴿۲﴾ اور اپنے پروردگار کا فرمان بجا لائے گا اور اسے واجب بھی یہ ہی ہے

﴿۳﴾ اور جب زمین ہموار کر دی جائے گی

﴿۴﴾ جو کچھ اس میں ہے اسے نکال کر باہر ڈال دے گی اور (بالکل) خالی ہو جائے گی

﴿۵﴾ اور اپنے پروردگار کے ارشاد کی تعمیل کرے گی اور اس کو لازم بھی یہی ہے (تو قیامت قائم ہو جائے گی)

﴿۶﴾ اے انسان! تو اپنے پروردگار کی طرف (پہنچنے میں) خوب کوشِش کرتا ہے سو اس سے جا ملے گا

﴿۷﴾ تو جس کا نامہٴ (اعمال) اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا

﴿۸﴾ اس سے حساب آسان لیا جائے گا

﴿۹﴾ اور وہ اپنے گھر والوں میں خوش خوش آئے گا

﴿۱۰﴾ اور جس کا نامہٴ (اعمال) اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا

﴿۱۱﴾ وہ موت کو پکارے گا

﴿۱۲﴾ اور وہ دوزخ میں داخل ہو گا

﴿۱۳﴾ یہ اپنے اہل (و عیال) میں مست رہتا تھا

﴿۱۴﴾ اور خیال کرتا تھا کہ (خدا کی طرف) پھر کر نہ جائے گا

﴿۱۵﴾ ہاں ہاں۔ اس کا پروردگار اس کو دیکھ رہا تھا

﴿۱۶﴾ ہمیں شام کی سرخی کی قسم

﴿۱۷﴾ اور رات کی اور جن چیزوں کو وہ اکٹھا کر لیتی ہے ان کی

﴿۱۸﴾ اور چاند کی جب کامل ہو جائے

﴿۱۹﴾ کہ تم درجہ بدرجہ (رتبہٴ اعلیٰ پر) چڑھو گے

﴿۲۰﴾ تو ان لوگوں کو کیا ہوا ہے کہ ایمان نہیں لاتے

﴿۲۱﴾ اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے

﴿۲۲﴾ بلکہ کافر جھٹلاتے ہیں

﴿۲۳﴾ اور خدا ان باتوں کو جو یہ اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں خوب جانتا ہے

﴿۲۴﴾ تو ان کو دکھ دینے والے عذاب کی خبر سنا دو

﴿۲۵﴾ ہاں جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لیے بےانتہا اجر ہے