ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود کا ریونیو آفیسر خانہ کاشت نواز حسن عباسی کے ہمراہ ریکارڈ کا معائنہ

جمعرات 18 اپریل 2024 14:36

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ایبٹ آباد میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود نے ریونیو آفیسر (خانہ کاشت) نواز حسن عباسی کے ہمراہ ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ حکومتی ہدایات کے مطابق شہریوں کے خانہ کاشت سے متعلق مسائل کے حل کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں قلیل عرصہ میں 3200 کنال رقبہ کو خانہ کاشت سے خانہ ملکیت میں تبدیل کیا گیا ہے جس سے مجموعی طور پر 3500 مالکان اراضی مستفید ہوئے ہیں جن میں سے بہت سے مالکان کے درینہ مسائل جو عدالتوں میں زیر التوا تھے، ملکیت میں تبدیلی سے فوراً حل ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ ساتھ ہی مالک اب اپنی اراضی خرید و فروخت کر سکتا ہے۔

شہریوں سے گذارش ہے کہ خانہ کاشت سے متعلق اپنے مسائل کے حل کیلئے اپنے متعلقہ حلقہ پٹواری یا دفتر ریونیو آفیسر بمقام پرانی تحصیل بلڈنگ تشریف لائیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں