قومی وطن پارٹی نے کسی جماعت کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ نہیں کیا،احمد نواز خان

جمعہ 19 اپریل 2024 10:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری احمد نواز خان نے کہا ہے کہ ہماری جماعت نے مرکز اور صوبہ میں کسی جماعت کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ نہیں کیا، عوام کے حقوق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے، پی ڈی ایم کے ساتھ انتخابی اصلاحات کیلئے شامل ہوئے تھے جس پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث پیچھے ہٹ گئے۔

وہ گذشتہ شام ایبٹ آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ قومی وطن پارٹی کے ضلعی عہدیدران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج سرحدوں پر چوکس کھڑی ہے جس کی وجہ سے پوری قوم چین کی نیند سو رہی ہے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل احمد نواز خان نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ انتخابی اصلاحات کیلئے شامل ہوئے تھے جس پر عمل درآمد نہ ہونے پر ان سے علیحدگی اختیار کی، قومی وطن پارٹی نے مرکز اور صوبہ میں کسی جماعت کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ نہیں کیا لیکن یہ بات واضح ہے کہ عوام کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، عوام اس وقت مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہے، اس حوالہ سے کردار ادا کرنا چاہئے، اس سے عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی کا خاتمہ ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کا نوجوان ملک کے تحفظ کیلئے کھڑے ہونے کی سوچ وچار میں مصروف ہے، حکومت کو عوام پر مزید ٹیکسز لاگو کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں