ملک بھر کی طرح احمد پور سیال میں بھی انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا

پیر 23 مئی 2022 15:55

ملک بھر کی طرح احمد پور سیال میں بھی انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا
احمد پور سیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) ملک بھر کی طرح احمد پور سیال میں بھی انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ۔ اس مقصد کے لیے 245ٹیمیں تشکیک دی گئی ہیں جن میں سے 114فکسڈ ،5ٹرانزٹ اور226موبائل ٹیمیں ہیں جو گھر گھر جاکر 5سال تک کی عمت کے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے دو قطروں کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کے کیپسول کے قطرے بھی پلا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

44ایریا انچارجز اور 13یوسی ایم اوز ان ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ٹرانزٹ ٹیموں میں سے دو احمد پور سیال ،دو گڑھ موڑ اور ایک دربار حضرت سلطان باہوؒ کے مقام پر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے میں مصروف ہیں ۔3روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 92544بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر احمد پور سیال ڈاکٹر ممتاز حسین ، ASVعبدالرحمن ، TSPشوکت علی اورتحصیل سینٹری انسپکٹر ملک محمد اجمل ان ٹیموں کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں