احمد پورسیال میں برائلر گوشت کے نرخ ایک بار پھر آسمان سے باتیں کرنے لگے

منگل 9 مئی 2023 17:24

احمد پور سیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2023ء) غریب آخر جائے تو کہاں جائے ، کھائے تو کیا کھائے۔ احمد پور سیال میں برائلر گوشت کے نرخ ایک بار پھر آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ نرخ 620روپے فی کلو گرام کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ۔ برائلر گوشت کے ہوشربا دام نے اسے کمزور طبقہ کی پہنچ سے دور کردیا ہے ۔بڑا گوشت تو پہلے ہی غریب عوام کی قوت خرید سے باہر تھا برائلر گوشت کی قیمتیں بھی تقریباً بڑے گوشت کے بابر ہوچکی ہیں ۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا ہے کہ سبزیاں ہیں تو وہ بھی مہنگی ہیں ۔دالیں خریدنے کی بھی جیب اجازت نہیں دیتی رہی سہی کسر برائلر گوشت کے نرخوں نے عوام کی جیبوں پر چھریاں چلا کر پوری کردی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور مارکیٹ کمیٹی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے میں بری طرح سے ناکام ہوچکی ہیں یہی وجہ ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام نہیں رہا۔ شہریوں نے ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ برائلر گوشت کے دام میں استخام لایا جائے تاکہ ایک عام آدمی بھی اس سے استفادہ کرسکے۔

متعلقہ عنوان :

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں