سسٹنٹ کمشنراحمد پور سیال کی پرائیویٹ گوداموں اور گندم سمگلروں کے خلاف کارروائیاں جاری

بدھ 17 مئی 2023 16:40

احمد پور سیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2023ء)سسٹنٹ کمشنراحمد پور سیال محمد عارف قریشی کی پرائیویٹ گوداموں اور گندم سمگلروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔انہوں نے گولڑہ رائس مل میں چھاپہ مار کر دھان کی بوریوں کے نیچے چھپائے گئے 4000 تھیلے گندم برآمد کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

برآمد شدہ گندم سرکاری تحویل میں لے لی گئی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر محمد عارف قریشی نے کہا کہ گندم ذخیرہ کرنا اور اس کی سمگلنگ جرم ہے جس کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کاررروائیاں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحصیل بھر کی تمام چیک پوسٹوں پر محکمہ مال کے عملہ کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں تاکہ گندم کو تحصیل سے باہر نہ لے جایا جاسکے ۔

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں