عارف والامیں امتحانی سنٹر کے نزدیک تیز رفتار موٹرسائیکل اور ٹرک میں ٹکردو طالبعلم جاں بحق

جمعہ 5 اپریل 2024 16:29

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) تھانہ احمدیار کی حدود میں امتحانی سنٹر کے نزدیک تیزرفتار موٹرسائیکل اور ٹرک میں تصادم نہم کلاس کے 2 طالبعلم جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ احمدیار روڑ پر امتحانی سنٹر کے نزدیک نہم کلاس کے طالبعلم ذیشان مقصود شاہ اور حسن رضا موٹرسائیکل پر سوار امتحانی سنٹر پیپر دینے کیلئے آرہے تھے کہ تیزرفتاری کے باعث کار کو اوورٹیک کرتے ہوئے ٹرک سے ٹکراگئے جس کے نتیجہ میں دونوں طالبعلم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر زندگی کی بازی ہارگئے۔

نامعلوم ڈرائیور ٹرک جائے حادثہ پرچھوڑ کرفرارہوگیا۔ ریسکیو1122 اہلکاروں نے طالبعلموں زیشان مقصود شاہ اور حسن رضا کی ڈیڈ باڈیزکوتحویل میں لے کر رورل ہیلتھ سنٹر محمدنگر منتقل کردیا تھانہ احمدیار پولیس مصروف تفتیش ہے۔بتایا گیا ہے کہ دونوں طالبعلم نہم کلاس کے مطالعہ پاکستان کا آخری پیپر دینے کیلئے آرہے تھے۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں