پاکستان فلم انڈسٹری کے مشہورلیجنڈ چاکلیٹ ہیرو وحید مراد کی 40 ویں برسی کل منائی جائے گی

بدھ 22 نومبر 2023 19:58

پاکستان فلم انڈسٹری کے مشہورلیجنڈ چاکلیٹ ہیرو وحید مراد کی 40 ویں برسی کل منائی جائے گی
عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2023ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے مشہور لیجنڈ چاکلیٹ ہیرو وحید مراد کی 40ویں برسی کل 23نومبر بروز جمعرات کو منائی جائیگی اس روز شوبز سے وابستہ افراد ان کی یاد میں تقریبات کا اہتمام کرکے ان کی فلم انڈسٹری میں نمایاں خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کریں گے اور ان کے مداح بھی دعائے مغفرت کرکے عقیدت کا اظہار کریں گے وحید مراد -2اکتوبر1938کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے انہوں نے متعدد فلموں میں کام کیا اور ان کو کئی ایورڈز سے بھی نوازا گیا فلم ہیرا اور پتھر ۔

(جاری ہے)

آرمان گانا کوکو کورینا سے زیادہ شہرت ملی - 23نومبر1983کو کراچی میں وفات پائی ۔ وحید مراد نے اداکاری کے ساتھ ساتھ مصنف اور پروڈیوسر کی خدمات بھی سرانجام دیں تھیں ۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں