اٹھارہ ہزاری،کرایہ نامے آویزاں نہ کرنے اور اوور چارجنگ پر سیکرٹری آر ٹی اے جھنگ کی چوک اٹھارہ ہزاری میں کارروائی ،67گاڑیوں کے چالان جبکہ 10گاڑیوں کو تھانے بند کر وا دیا،

ہفتہ 14 فروری 2015 15:11

اٹھارہ ہزاری( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروی 2015ء)کرایہ نامے آویزاں نہ کرنے اور اوور چارجنگ پر سیکرٹری آر ٹی اے جھنگ کی چوک اٹھارہ ہزاری میں کارروائی ،67گاڑیوں کے چالان جبکہ 10گاڑیوں کو تھانے بند کر وا دیا،مقامی ہوٹل مالکان و دکانداروں کو بھی عدم صفائی اور گراں فروشی پر جرمانے کیے سیکرٹری آر ٹی اے ملک محمد طاہر گزشتہ روز چوک اٹھارہ ہزاری میں تمام دن موجود رہے جس کے دوران انہوں نے سو سے زائد مسافر گاڑیوں ویگنوں،رکشاؤں اور بسوں کو چیک کیا اور مسافروں سے وصول کیے گئے کرایے کے متعلق معلومات لیں اوور چارجنگ اور کرایے نامے گاڑی میں نہ لگانے پر مسافروں کو نہ صرف زائد کرایے کی رقم واپس کروائی بلکہ 67گاڑیوں کے چالان اور دس گاڑیوں کو بند بھی کروادیا انہوں نے چوک اٹھارہ ہزاری میں ہوٹلوں و دکانوں کو بھی چیک کیا اور عدم صفائی و گراں فروشی پر بعض دکانداروں کو بھی اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے نقد جرمانے کیے مجموعی طور پر 13ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی جھنگ نے ٹرانسپورٹرز کو اس موقع پر تنبیہ کی کہ وہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچائیں اور مسافروں سے نئی شرح کے مطابق کرایہ وصول کریں اور گاڑیوں میں نئے کرایے نامے آویزاں کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی انہوں نے مزید کہاکہ اوورچارجنگ کے خلاف کارروائی کیلئے حکومت نے سخت ہدایات جاری کر رکھی ہیں اس سلسلے میں کسی سے رو رعایت نہیں کی جائے گی۔

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں