حکومت درپیش مشکلات کے باوجود مسائل پر قابو پالے گی اور عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرے گی ،صاحبزادہ محمد محبوب سلطان

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:17

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ صاحبزادہ محمد محبوب سلطان نے کہا ہے کہ حکومت درپیش مشکلات کے باوجود مسائل پر قابو پالے گی اور عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرے گی وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے جس تبدیلی کا وعدہ کیا ہے انشاء اللہ وہ آکر رہے گی انہوں ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے میاں محمد اعظم چیلہ کی رہائشگاہ واصو آستانہ میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میاں مظفر محمود چیلہ بھی اس موقع پر موجود تھے وفاقی وزیر محبوب سلطان نے کہا کہ عمران خان نے انہیں وزارت دیکر جھنگ کی عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا ہے حلقہ این اے 114کو حکومت میں بھرپور نمائندگی ملی ہے جس کا لوگوں کو فائدہ ملے گا وہ حلقہ کی عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے لوگوں کو ریکارڈ ملازمتیں دیں گے اور تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ گریڈ اسٹیشن کوٹ شاکر کیلئے مشینری کی تنصیب کا کام جلد شروع ہو جائے گا اس کیلئے ایک ماہ کے اندر ٹینڈر کروائیں گے اس گریڈ کے چلنے سے تھل کی عوام کو بجلی کے کم وولٹیج کا اہم مسئلہ حل ہو جائے گا ۔

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں