اٹک، عمران خان کی قیادت میں پاکستان جلد دنیا کے نقشہ پر مضبوط ، معاشی اور تجارتی طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گا، ملک امین اسلم

اتوار 20 جنوری 2019 21:20

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2019ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان جلد دنیا کے نقشہ پر مضبوط ، معاشی ، اقتصادی اور تجارتی طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گا ان خیالات کا اظہار انہوںنے حلقہ این اے 55 کی یونین کونسل اکھوڑی کے گائوں بوٹا میں مقامی مسجد میں سوئی گیس کی فراہمی کی افتتاحی تقریب جس کا اہتمام رہنما تحریک انصاف سید واصف بخاری نے کیا تھا اور مسجد کو سوئی گیس کے باقاعدہ افتتاح اور حلقہ این اے 56 کی یونین کونسل باہتر میں رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق ناظم مسلم لیگ ( ق ) سردار محسن افتخار خان کی ذاتی رہائش گاہ پر پی پی پی ، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ( ن ) کے رہنمائوں کے ہمراہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا کھلی کچہری سے چیئرمین بلدیہ حسن ابدال ظہیر احمد بھٹیانوالہ ، سابق آزاد امیدوار حلقہ پی پی 1 بریگیڈیئر سردار عاصم نواز خان ، سابق امیدوار تحریک انصاف حلقہ پی پی 3 محمد اکبر تنولی ، کونسلر بلدیہ حسن ابدال سعید احمد اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ کھلی کچہری میں سابق ا میدوار تحریک انصاف حلقہ پی پی 56 ملک خرم علی خان ، رہنما پی پی پی ریاض خان بالڑہ ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین یونین کونسل رفعت حیات بالڑہ ، میزبان سردار محسن افتخار خان ، سردار بلال خان کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور علاقہ کی سرکردہ شخصیات کھلی کچہری میں شکایت لے کر آنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی کھلی کچہری میں سب سے زائد شکایات اٹک پولیس کے خلاف ہوئیں جن میں ضلعی صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن نے خدمت مرکز ضلع پولیس اٹک میں مبینہ کرپشن کی نشاندہی کی ، تھانہ انجرأ سے تعلق رکھنے والے افراد نے اٹک پولیس کی جانب سے قبضہ مافیا کی سرپرستی کے الزام عائد کیے ، پیرو شاہی گائوں کے پرویز نے بتایا کہ 5 سال سے پولیس قتل کے اشتہاری کو گرفتار نہیں کر رہی ، محمد رزاق نے شکایت کی کہ پولیس نے اس کے گھر پر اس کے مخالف کی ملی بھگت سے حملہ کیا اور میرے مخالف کو میرے گھر کا قبضہ دلا دیا اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور حوالات میں بھی بند کیا گیا ، لنگر گائوں کے نمبردار نے گائوں میں موجود قبرستان میں قبضہ مافیا کی نشاندہی کی جنہوں نے قبرستان کی اراضی پر قبضہ کر لیا ہے انہوں نے کہا کہ اے سی فتح جنگ نے ان کے ساتھ تعاون کیا ہے 2 دفعہ نشاندہی پر تجاوز ثابت ہوئی ہے ضلعی انتظامیہ قبرستان کی اراضی پر تجاوز ختم کراے ، کھلی کچہری منتظمین کی بد انتظامی کی وجہ سے انتہائی بد نظمی کا شکار رہی ، اسٹیج سیکرٹری نے 100 مرتبہ سے زائد لوگوں کو اپنی جگہوں پر بیٹھنے کا کہا مجبوراً انہوں نے ڈاکٹر عامر ، ثمر عباس اور خرم کو مقرر کیا جنہوں نے تمام لوگوں سے فرداً فرداً درخواستیں وصول کیں ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں