نواز شریف کے بعد آصف زرداری اڈیالہ جیل کے مہمان ہونگے، میجر(ر) طاہر صادق

شہباز شریف بھی اپنے انجام کو پہنچ کر اسی جیل میں مستقل قیام کریں گے ان دونوں جماعتوں نے عوام کے خون پسینے کی کمائی لوٹنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا پوری قوم کی نگاہیں عمران خان پر لگی ہوئی ہیں 25 جولائی کو بلے کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان سے ہمیشہ کیلئے بدعنوانی ، کرپشن ، اقربا ء پروری ، قومی خزانے کی لوٹ کھسوٹ ، اختیارات کے ناجائز استعمال اور ظلم و زیادتی کا باب بند کر دیں گے، انتخابی مہم سے خطاب

بدھ 18 جولائی 2018 22:39

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) محمد نواز شریف کے بعد پاکستان میں بدعنوانی کی تاریخ رقم کرنے والے آصف علی زرداری بھی جلد اڈیالہ جیل کے مستقل مہمان ہوں گے اور شہباز شریف بھی اپنے انجام کو پہنچ کر اسی جیل میں مستقل قیام کریں گے ان دونوں جماعتوں نے عوام کے خون پسینے کی کمائی لوٹنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا پوری قوم کی نگاہیں عمران خان پر لگی ہوئی ہیں 25 جولائی کو بلے کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان سے ہمیشہ کیلئے بدعنوانی ، کرپشن ، اقربا ء پروری ، قومی خزانے کی لوٹ کھسوٹ ، اختیارات کے ناجائز استعمال اور ظلم و زیادتی کا باب بند کر دیں گے ان خیالات کا اظہار امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 55/56 اور پی پی 3 میجر طاہر صادق نے اٹک کی 6 تحصیلوں میں اپنے طوفانی دوروں میں خطاب کے دوران کیا اس موقع پر حلقہ این اے 55 حسن ابدال کی یونین کونسل برہان کے گائوں ڈھوک جمعہ میں صفدر علی، سعید، مقبول اپنے دوستوں اور برادری سمیت مسلم لیگ ( ن ) چھوڑ کر ، تحصیل حسن ابدال شہر میں ولی خان،عزیز خان،ہمایوں خان اپنی برادری اور دوستوں سمیت مسلم لیگ ( ن ) چھوڑ کر ، یونین کونسل برہان کے گائوں نور آباد میں نثار شاہ، سجاد احمد، سہیل احمد، ظہور احمد اپنے دوستوں اور برادری سمیت ، یونین کونسل گولڑہ کے گائوں بوڑا میں امیدوار مسلم لیگ ( ن ) کونسلر ساجد خان اپنی برادری اور دوستوں سمیت مسلم لیگ ( ن ) چھوڑ کر ، یونین کونسل مرزا میں وحید احمد، سابقہ امیدوار چیئرمین یوسی مرزاحاجی سعید احمد اپنی برادری اور دوستوں سمیت ، جبکہ یونین کونسل مرزا میں اقبال خان،اختر،حاجی دلاور،اشرف خان،رحمت خان،بہارم خان،اشتیاق احمد،پرویز،گودڑ خان اپنے دوستوں اور برادری سمیت مسلم لیگ ( ن ) چھوڑ کر تحریک انصاف میں میجر طاہر صادق کی بھرپور حمایت کا اعلان کر نے کیساتھ ساتھ ان کی انتخابی مہم بڑھ چڑھ چلا رہے ہیں ، حلقہ این اے 56 پنڈی گھیب کی یونین کونسل کھوڑ میں ظفر،جمعہ،آزاد، جعفر آزاد، کاشف، عزیز اپنے دوستوں اور برادری سمیت پی پی پی چھوڑ کر اپنی 48 سالہ رفاقت ختم کر کے میجر طاہر صادق کی قیادت میں تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ، جبکہ امجد نواز اشفاق، عمیر کھنڈہ گروپ چھوڑ کر میجر طاہر صادق کی قیادت میں تحریک انصاف میں شامل ہو گئے اور طاہر سندھو،طاہر سرور، حاجی طاہر نے اپنے دوستوں اور برادری سمیت ملک سہیل گروپ کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں میجر طاہر صادق کی حمایت کا اعلان کر دیا ، پنڈی گھیب شہر میں ملک سفارش خان ، خالد محمود ، عادل محمود ، حاجی محمد زمان ، سلمان آفریدی ، رفیع ، آصف ، لالہ مظہر اپنی برادری اور دوستوں سمیت مسلم لیگ ( ن ) چھوڑ کر ، جبکہ پنڈی گھیب شہر میں حافظ طلحہ زبیر کی کاوشوں سے ٹھیکدار رفیق اپنی برادری اور دوستوں سمیت ، یونین کونسل کھوڑ کے گائوں کوٹ ملیار میں خاکی جان،محمد اشرف،مہربان خان،نذر محمد،ہاشم خان،امیر افضل،حاجی محمد اکرم،محمد اسلم،عبدالحفیظ اپنی برادری اور دوستوں سمیت مسلم لیگ ( ن ) چھوڑ کر ، جبکہ ڈھوک مہیلو میں بابو ارسل اور اجمل اپنی برادری اور دوستوں سمیت مسلم لیگ ( ن ) چھوڑ کر ، یونین کونسل کھوڑ کے گائوں گلیال میں قاضی زاہد اپنے دوستوں ، برادری اور اپنے گروپ کیساتھ مسلم لیگ( ن ) چھوڑ کر ، یونین کونسل کمڑیال کے گائوں گنڈا کس میں قاضی ارشد اپنی برادری اور دوستوں سمیت مسلم لیگ ( ن ) چھوڑ کر ، یونین کونسل احمدال کے گائوں پنڈ پڑیوال میں حاجی نیاز،ملک سرفراز،ملک تنویر،حاجی بشیر،مشتاق نمبردار نے بھی اپنی برادری اور دوستوں سمیت مسلم لیگ ( ن ) چھوڑ کر میجر طاہر صادق کی قیادت میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں