میونسپل کمیٹی ہال اٹک میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید شہزاد ندیم بخاری کی کھلی کچہری کا انعقاد

ہفتہ 20 جولائی 2019 21:21

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) میونسپل کمیٹی ہال اٹک میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید شہزاد ندیم بخاری نے کھلی کچہری کا انعقادکیا۔ جس میں اٹک شہر کے سائلین کثیر تعداد میں شامل ہوئے جنہوں نے اپنے اپنے مسائل ڈی پی او اٹک کے سامنے پیش کیے جس پر ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے موقع پر حل کرنے کے لیے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری کے حوالے سے ڈی پی او اٹک نے کہا ہے کے ضلع اٹک کے عوا م الناس کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیںاور میں ان کی خدمت کے لیے حاضر ہوں ۔ڈی پی اواٹک نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر معاشرے کا ناسور ہیںاور اس ناسور کو جڑ سے کاٹنے کیلیے کوشاں ہیںجرائم کے خاتمے کے لیے مثبت اقدامات کر رہے ہیں ۔کمیونٹی واچ ونگ ،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ سیل ،کریمنل واچ ونگ قائم کر کے مجرمان کا ڈیٹا اکھٹا کر کے ان کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے ۔جرائم پیشہ عناصر کو ہر صورت کیفرِکردار تک پہنچا کر ہی دم لیں گے اور ضلع اٹک کو امن کا گہوارہ بنا ئیں گے۔ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے عوام سے اپیل کی کے جرائم کے انسداد کے لیے اٹک پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں