وزیر اعلی پنجاب نے اٹک کی تعمیر و ترقی کیلئے ٹیم تشکیل دے کر عوام کے دل جیت لیے ہیں ، حاجی یعقوب خان

جمعہ 5 اپریل 2024 17:41

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) مسلم لیگ (ن) اٹک کے سنیئر نائب صدر حاجی یعقوب خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے شیخ آفتاب کی نگرانی میں اٹک کی تعمیر و ترقی کے لیے ٹیم تشکیل دے کر عوام کے دل جیت لیے ہیں ، منتخب نمائندے پہلے سے زیادہ عوام کی خدمت کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

حاجی یعقوب خان نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ، ملک سہیل ، چوہدری شیر علی خان ، ملک اعتبار خان پر مشتمل ٹیم ضلع ٹک کے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کی اٹک کے عوام کے لیے خدمات عوام کے سامنے ہیں، اٹک میں بجلی اور سوئی گیس کے مکمل ہونے والے بڑے منصوبوں کا سارا کریڈٹ شیخ آفتاب احمد کو جاتا ہے ۔ حاجی یعقوب خان نے شیخ آفتاب احمد ، ملک سہیل ، چوہدری شیر علی ، ملک اعتبار کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں