اٹک، ریسکیو 1122 نے عیدالفطر کے موقع پر 349 افراد کو ریسکیو کیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین

پیر 15 اپریل 2024 17:06

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین نے عید الفطر کے دنوں کے حوالے سے ریسکیو اٹک کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ اے پی پی سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ عید کے پرمسرت موقع پر جہاں لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے میں مصروف تھے وہاں ریسکیو اہلکار لوگوں کی خدمت میں مصروف تھے، انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کو عید کے دنوں میں ٹوٹل 2090 کالز موصول ہوئیں جن میں 376 ایمرجینسی کی کالز تھیں۔

(جاری ہے)

ان میں 67 روڈ ایکسیڈنٹ، 241 میڈیکل ایمرجینسیز، 10 آگ لگنے کے واقعات، 04 لڑائی جھگڑے، 01 ڈوبنے کا واقعہ اور 41 مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز شامل تھیں۔ ریسکیو اہلکاروں دریائے سندھ اٹک خورد کے مقام پر 2 افراد کو ڈوبنے سے بچایا جبکہ 1 جوان کی لاش دریا سے نکالی۔ ضلع بھر سے 32 مریضوں کو راولپنڈی کی سرکاری ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین نے عید کے موقع پر عوام کی خدمت کرنے والے ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر پی آر او ڈسٹرکٹ ایمرجنسی عامر نواز اور سینئر صحافی نثار علی خان بھی موجود تھے۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں