ضلع اٹک میں کانسٹیبلان، لیڈی کانسٹیبلان، ڈرائیور کانسٹیبلان اور ٹریفک اسسٹنٹ کی نئی بھرتی کے سلسلہ میں سپورٹس کمپلیکس اٹک میں قد چھاتی کی پیمائش کا عمل جاری

پیر 15 اپریل 2024 21:26

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) ضلع اٹک میں کانسٹیبلان، لیڈی کانسٹیبلان، ڈرائیور کانسٹیبلان اور ٹریفک اسسٹنٹ کی نئی بھرتی کے سلسلہ میں سپورٹس کمپلیکس اٹک میں قد چھاتی کی پیمائش کا عمل جاری، امیدواران اپنی قابلیت پر بھروسہ رکھیں،بھرتی کا عمل نہائیت شفاف اور سو فیصد میرٹ پر مبنی ہو گا، تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک میں کانسٹیبلان، لیڈی کانسٹیبلان، ڈرائیور کانسٹیبلان اور ٹریفک اسسٹنٹ کی نئی بھرتی کے سلسلہ میں سپورٹس کمپلیکس اٹک میں زیر نگرانی چیئرمین ر یکر و ٹمنٹ کمانڈنٹ پولیس کالج سہالہ ڈی آئی جی اشفاق احمد خان، سیکرٹری ریکروٹمنٹ بورڈ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سر د ا ر غیاث گل خان اور ممبر ریکروٹمنٹ بورڈ ایڈیشنل ایس پی ہیڈ کوارٹر راولپنڈی ماہم خان کے ہمراہ قد چھاتی کی پیمائش کا عمل جاری ہے، اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ بھرتی کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کی پاسداری کو سو فیصد یقینی بنانے کے لیے ویڈیو کیمروں کے ذریعے ریکارڈنگ کی جا رہی ہے، تمام امیدواران اپنی قابلیت پر بھروسہ رکھیں۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں