جہلم،مجالس کی فول پروف سیکیورٹی ، منظم حکمت عملی ترتیب دی گئی ، کمشنر

بدھ 18 اگست 2021 20:45

جہلم۔18اگست  (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18 اگست 2021ء ) :کمشنر راولپنڈی ڈویژن گلزار حسین شاہ کا جلال پور شریف پنڈدادنخان کا دورہ، اس موقع پر انکے ہمراہ ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر، ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر اور ڈی پی او شاکر حسین داوڑ بھی موجود تھے۔ انہوں نے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے حوالہ سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر اور آر پی او نے کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اولین ترجیح ہے،سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے ہر لحاظ سے بھر پور اور ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب سر دار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں تمام اداروں کی جانب سے سخت انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے اور یوم عاشور کے تمام جلوسوں اور مجالس کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے ایک منظم حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔

آواران میں شائع ہونے والی مزید خبریں