میڈیا نے سوئی سدرن گیس کمپنی بدین زون کے اسٹور سے لاکھوں روپے مالیت کے پائپ اور دیگر سامان نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کی کوشش نا کام بنادی

اتوار 13 جون 2021 20:10

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) میڈیا نے سوئی سدرن گیس کمپنی بدین زون کے اسٹور سے لاکھوں روپے مالیت کے پائپ اور دیگر سامان نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کی کوشش نا کام بنادی کمپنی کا پائپ گیس کنکشن لگانے میں استعمال ہونے والا سامان غیر قانونی کنکشن لگانے والوں کو فروخت کرنے کا انکشاف ہواہے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس جی سی میں چھوٹی کے دن ایس ایس جی سی بدین زونل آفیس کے اسٹور سے گیس کنیکشنز میں استعمال ہونے لاکھوں روپیکی مالیت کا پاپ اور دوسرا سامان بدین زون کی کمپنی کی گاڑی میں ڈال کر کسی نامعلوم مقام پر منتقل کیا جا رہا تھا کے اطلاع ملنے پر میڈیا کی ٹیم زونل آفیس پہنچ گی اور گا ڑی میں سامان لوڈ کرنے والے ڈرائیور اور اسٹاف سے معلوم کیا گیا کے چھوٹی کے روز یہ سامان کہاں اور کس کے کہنے پر اور کہاں لے جا یا جا رہا ہے تو گاڑی ڈرائیور اور اس کے ساتھ اہلکار وہاں سے فرار ہو گئے اور وہاں پر موجود ایک ملازم نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتا یا کے یہ پائپ اور سامان بدین زون کا ہے لیکن چند دن پہلے زونل منیجر بدین کا کوٹری تبادلہ ہو گیا ہے بدلی ہونے والے بدین کے زونل منیجر کے حکم پر بدین کا یہ سامان کوٹری منتقل کیا کا رہا ہے ان سے گاڑی نکالنے کی گیٹ پاس کا پوچھا گیا تو اس نے بتایا کے بغیر گیٹ پاس کے گاڑی نکالی جا رہی تھی میڈیا کی جانب سے تبدیل ہونے والے زونل منیجر شبیر بھٹی سے رابطہ کرکے ان کا موقف پوچھا گیا تو انہونے بات کرنے سے انکار کردیا پائپ وغیرہ واپس اسٹور میں رکھ دیا گیا دوسری جانب ایس ایس جی سی بدین زون کے ایک ذریع نے انکشاف کیا ہے کے وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی جانب سے اپنے حلقہ گولارچی شہر اور گوٹھوں کے لیئے وزیر اعظم سے گیس کی اسکیمیں منظور کرائی ہیں جس کا کام جاری ہے لیکن گولارچی کا سب زونل منیجر اور مذکورہ تبدیل ہونے والے زونل منیجر نے گولارچی شہر کے کچھ علاقوں کے رہائشیوں سے پیسے لیکر ان کو منظور شدہ اسکیموں کا پائپ اور دوسرا سامان چوری کر کے گیس کی لائیں بچھا کر دیں ہیں جس کی گولارچی کے شہریوں کی جانب سے گیس کمپنی کے اعلی افسران کو شکایات دی گی جس پر جی ایم لور سندھ کی جانب سے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گی ٹیم نے بدین اور گولارچی پہنچ کر تحقیتات کر کے رپورٹ ادارے کو دے دی ہے لیکن کرپشن میں ملوث حیدرآباد ریجن کے ایک اعلی آفیسر نے اپنا اثر رسوخ استعمال کرکے تحقیقاتی رپورٹ پر مزید کاروائی رکوا دی ہے ایس ایس جی سی کے ذریع نے بتایا کے گولارچی سب زونل منیجر کو کچھ عرصہ پہلے بھی کرپشن کے جرم میں سزا کے طور پر لاین حاضر کردیا گیا تھا اور ان کی انکریمنٹ بھی ماردی گی تھی لیکن اثر رسوخ کی بنیاد پر اس کو دوبارہ گولارچی کا سب زونل منیجر مقرر کردیا گیا ہے جبکہ ٹیکنیکل پوسٹ جس پر صرف بی ای انجینئرکی تعیناتی کی جاتی ہے .۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں