عام انتخابات میں امن امان قائم رکھنے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر بدین، آرمی، رینجرز افسران کی قیادت میں فوج، رینجرز اور پولیس کا فلیگ مارچ

منگل 6 فروری 2024 23:00

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2024ء) عام انتخابات میں امن امان قائم رکھنے کے سلسلہ میں ڈی سی بدین عبدالفتاح ہیلو ایس ایس پی بدین روحل کھوسو اور آرمی اور رینجرز افسران کی قیادت میں ڈسٹرکٹ پولیس بدین کا پاک فوج اور رینجرز کے ہمراہ بدین ضلع کے مختلف شہروں میں فلیگ مارچ کیا گیا۔ پولیس ترجمان کے جاری اعلامیہ کے مطابق فلیگ مارچ کا مقصد عوام میں تحفظ کا احساس دلانا جبکہ شرپسند عناصر کو باور کرانا تھا کہ ڈسٹرکٹ پولیس بدین اپنی دیگر لا انفورسمنٹ ایجنسیز کے ساتھ عوام کی جان و مال کی محافظ ہے . فلیگ مارچ ایس ایس پی آفیس بدین سے نکل کر ڈی سی چوک، شاھنواز چوک، شہباز روڈ، قائد اعظم روڈ، کڈھن روڈ سے ہوتا ہوا کڈھن سٹی، نندو شہر، ٹنڈو باگو سٹی، تلہار سٹی، پیرو لاشاری سے ہوتا ہوا بدین پہنچا۔

(جاری ہے)

فلیگ مارچ میں ڈپٹی کمشنر بدین عبد الفتاح ھلیو، ایس ایس پی بدین میر روحل خان کھوسو ، پاک آرمی کے میجر عمران، ایس ڈی پی او بدین طارق لطیف خانزادہ، ایس ڈی پی او ٹنڈوباگو محمد عثمان لغاری، رینجر 32 ونگ کے انسپکٹر جہان بہادر سمیت سب ڈویژن بدین اور سب ڈویژن ٹنڈوباگو کے تمام ایس ایچ اوز و دیگر افسران نے حصہ لیا۔ دوسری جانب ایس ڈی پی او ماتلی غلام فرید جٹ اور ایس ڈی پی او شہید فاضل راہو شکیل احمد سولنگی نے اپنی اپنی سب ڈویژنز میں پاک آرمی اور رینجرز 32 ونگ کے افسران کے سمیت فلیگ مارچ کیا ۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں