باجوڑ،صوبائی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ مکمل

ہفتہ 11 مئی 2019 23:20

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2019ء) باجوڑ میں صوبائی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ مکمل ہوگیا۔ قبائلی اضلاع میں صوبائی انتخابات کیلئے امیدواروں کی جانب سے الیکشن کمیشن کیساتھ کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا آخری دن11مئی تھا ۔

(جاری ہے)

ضلع باجو ڑمیں تین صوبائی حلقوں پی کی100باجوڑ ون کیلئے 24امیدواروں،پی کے 101باجوڑ ٹو کیلئے 40جبکہ پی کی102باجوڑ تھری کیلئے 20امیدوارو ں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ کاغذات جمع کرانے والوں میں ذیادہ تعداد نوجوانوں کی ہیں جس میں اکثریت پاکستان تحریک انصاف کے نوجوانوں کی ہیں۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں