باجوڑایجنسی، تیز ہوائوں کیساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

منگل 6 جون 2017 16:37

باجوڑایجنسی، تیز ہوائوں کیساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا
باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2017ء) باجوڑایجنسی میں تیز ہوائوں کیساتھ تیز بارش نے موسم کو خوشگوار کردیا ۔ گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔منگل کے دوپہر باجوڑایجنسی میں تیزا ہوائوں اور طوفان کے بعد تیز بارش نے موسم خوشگوار کردیا۔

(جاری ہے)

گرمی کی شدت کم ہونے کے نتیجے میں لوگوںمیں خوشی کی لہڑ دوڑ گئی ۔بارش کی وجہ سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا اور لوگوں کے چہرے خوشی سے چمک اٹھیں۔ گزشتہ کئی دنوں کے دوران باجوڑایجنسی میں گرمی کی شدت میںکافی اضافہ ہوگیا تھا ۔جبکہ بارش کے باعث بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہیں۔بارش کے باعث روزہ داروں کے چہرے خوشی سے چمک اُٹھیں۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں