بارکھان میں ٹڈی دل کاپھر سیب کے باغات پر حملہ ، شدید نقصان پہنچایا

کسانوں نے محکمہ زراعت سے باغات پر اسپرے کرنے کا مطالبہ کر دیا

اتوار 5 جولائی 2020 12:10

بارکھان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) بلوچستان کے علاقے بارکھان میں ٹڈی دل نے ایک بار پھر سیب کے باغات پر حملہ کر دیا۔سیب کے باغات پر ٹڈی دل کے حملے میں فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ کسانوں نے محکمہ زراعت سے باغات پر اسپرے کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ بھی بارکھان پر ٹڈی دل نے سیب کے باغات پر حملہ کر دیا تھا جس سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا تھا اور مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت ٹڈی دل کو بھگانے میں مصروف ہے۔

بعد ازاں محکمہ زراعت کی جانب سے بارکھان کے مختلف علاقوں میں اسپرے بھی کیا گی تاہم زرعی ماہرین نے صوبائی حکومت سے بارکھان کے لیے جدید مشنری کا مطالبہ کیا تھا۔اس سے قبل قدرتی آفات سے نمٹنے والے اداری(این ڈی ایم ای) نے بتایا کہ ٹڈی دل پاکستان کے 52 اضلاع میں موجود ہے اور اس کے تدارک کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔این ڈی ایم کے مطابق بلوچستان میں 31، خیبر پختونخوا 10، پنجاب 4 اور سندھ میں 7 اضلاع ٹڈی دل سے متاثر ہوئے ہیں۔

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں