ؒبٹ خیلہ ،مسلم لیگ (ق) کے صوبائی رہنمائوں کا ملاکنڈ ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں پارٹی کی تنظیم سازی کے فیصلے پر اتفاق

اتوار 16 اپریل 2023 18:30

U بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صوبائی رہنمائوں صفدر باغی اور مزدور رہنما گل زمین نے باہمی ملاقات میں ملاکنڈ ڈویژن سمیت پورے صوبے میں پارٹی کی جلدتنظیم سازی کے فیصلے پر اتفاق کیا ہے تاکہ پارٹی منظم اور فعال ہوکر الیکشن میں حصہ لے اوربھر پور کامیابی حا صل کی جاسکے صفدر با غی کی رہائش گا ہ پشاور میںہونے والی ملاقات میں دونوںلیگی رہنما وئں نے خیبر پختونخوا کو گندم کے کوٹے میں اضا فے اور آٹے کی کوالٹی کی بہتری کیلئے عنقریب مرکزی جنرل سیکر ٹری وفاقی وزیر پیدا وار طارق بشیر چیمہ سے ملاقات کرنے کا بھی فیصلہ کیاانھوںنے کمر توڑ مہنگائی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد سابق تبدیلی سرکار کی سیاہ کرتوتوں کی وجہ سے عوام ناقابل برداشت مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیںاس سخت صورت حال میں موجودہ اتحادی حکومت نے مفت آٹا سکیم کے ذریعے غریبوں اور کم آمد نی والوںکی مشکلات کم کی ہیںانھوں نے چوہدری شجاعت حسین چوہدری شافع حسین اور طارق بشیر چیمہ کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیاملاقات میں پارٹی ورکرز بھی موجودتھے۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں