پاکستان پیپلزپارٹی مالاکنڈ کا پٹرولیم مصنوعات اور مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 5 نومبر 2017 20:41

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی مالاکنڈ کا پٹرولیم مصنوعات اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی تفصیلات کے مطابق صوبہ کے دیگر حصوں کی طرح پیپلزپارٹی مالاکنڈ کے کارکنوں نے مالاکنڈ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے محبوب الرحمن ، مسلم خان ، جہان روم خان ، محمد رفیق چیئرمین اور شیر زمان شیر نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کی وجہ سے عوام کی زندگی آجیرن ہوگئی ہے انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی پارٹی ہے اور ہر عوام مخالف اقدامات کے خلاف آواز اٹھائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں