بٹ خیلہ:محکمہ جنگلات ملاکنڈ نے مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کردیا

ضلع ناظم سید احمد علی اور ڈپٹی کمشنر اقبال حسین نے ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ کے سبزہ زار میں پودے لگا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا

منگل 23 جولائی 2019 23:40

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) محکمہ جنگلات ملاکنڈ نے مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ضلع ناظم سید احمد علی اور ڈپٹی کمشنر اقبال حسین نے ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ کے سبزہ زار میں پودے لگا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا اے ڈی سی جان محمد اے سی سہیل احمد خان نے بھی پودے لگائے جبکہ ڈی ایف او اصغر خان ایس ڈی ایف اوز واصل خان اور مرتضیٰ سواتی بھی اس موقع پر موجود تھے ضلع ناظم نے شجرکاری مہم کی مناسبت سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ درخت اور پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے جبکہ جنگلات کی حفاظت ہر شہری کی مذہبی قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے انھوں نے کہا کہ ملک وقوم کی ترقی خوشحالی اور سیاحت کا فروغ بھی سرسبزجنگلات اور بہترماحول سے وابستہ ہے انھوں نے کہاکہ پودے لگانا جنگلات کی حفاظت اوراس حوالے سے شعور اجاگر کرنا معاشرے کے ہر طبقے کافرض ہے کیونکہ گھنے جنگلات اور سرسبزوشاداب پہاڑہمارے خوشحال مستقبل کی ضمانت ہے ڈپٹی کمشنر اقبال حسین نے کہا کہ ماحولیات کے استحکام موسمیاتی تغیراور سیلاب سے بچائو سمیت زیر زمین پانی کی گرتی سطح کے کنٹرول کا تمام تر دارومدارپودوں اور جنگلات پرہے انھوں نے کہاکہ ترقیافتہ ممالک چین وجاپان وغیرہ اپنے صحرائوں اور میدانوں کو جنگلات میں تبدیل کر رہے ہیںجبکہ بدقسمتی سے ہم اپنے قدرتی جنگلات کی ضرورت کے مطابق حفاظت نہیں کر رہے انھوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں