بٹ خیلہ:یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر پاکستان آرمی زندہ باد مو ومنٹ نے مظلوم ونہتے کشمیریوں کی حمایت میںدرجنوں گاڑیوں پر مشتمل ایک بڑی ریلی کا انعقاد

ہفتہ 5 فروری 2022 19:52

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2022ء) یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر پاکستان آرمی زندہ باد مو ومنٹ نے مظلوم ونہتے کشمیریوں کی حمایت میںدرجنوں گاڑیوں پر مشتمل ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیاریلی کے شرکاء موومنٹ کے صدرشاہی ملک کی قیادت میں ہیبت گرام سے روانہ ہو ئے دیگر عہدیدارنائب صدر سہیل خان جنرل سیکر ٹری عارف خان ذیشان وقاص اور موومنٹ کے سینکڑوں کارکنان نے ریلی میںشرکت کی گھوڑا چوک تھا نہ میںریلی کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے شاہی ملک اور دیگر مقررین نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے اور اس موقع پر جلسے وجلوس اور ریلیوں کے انعقاد کا اصل مقصد مظلوم ونہتے کشمیریوں پر بھاتی مظالم کو اجاگر کر نا ہے اور عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کی حمایت میں رائے عامہ ہموار کرنا ہے انھوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے باری بھارتی ظلم وزیادتی کے باوجود کشمیریوں کی آواز دبائی نہیں جا سکی اس موقع پر ملک وقوم کی سلامتی استحکام اور کشمیر کی آزادی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں