جیل بھرو تحریک کی کامیا بی کیلئے ورکرز سو شل میڈیا اور واٹس اپ گروپس کے ذریعے مہم چلا رہے ہیں،پیر مصور خان غازی

نا اہل اور کرپٹ ٹولے نے مائوں بیٹیوں کو آٹے کیلئے قطاروں میں کھڑے ہونے پر مجبور کر دیا ہے

جمعرات 9 فروری 2023 22:52

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2023ء) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ کے ضلعی صدر سابق ایم پی اے پیر مصور خان غازی نے کہا ہے کہ چیئر مین عمران خان کی کال پر جیل بھرو تحریک بارے پارٹی ورکرز میںجوش وجذبے دیدنی ہے تحریک کی کامیا بی کیلئے ورکرز سو شل میڈیا اور واٹس اپ گروپس کے ذریعے مہم چلا رہے ہیں میڈ یا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ یو نین کونسلزکی سطح پر زیادہ سے زیادہ ورکرز کو جیل بھرو تحریک کیلئے تیار کرنے اورفارم پر کر نے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جارہا ہے جبکہ تحصیل در گئی کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ سازش کے تحت عوام کی نمائندہ حکومت ختم کرکے چوروں کو ملک وقوم پر مسلط کرنے کانتیجہ سب کے سامنے ہے ایک طرف ملک سخت بد امنی کا شکار ہو گیا ہے اور دوسری طرف رہی سہی کسر مہنگائی نے پوری کردی ہے نا اہل اور کرپٹ ٹولے نے ہماری معزز مائوں بیٹیوں کو آٹے کیلئے قطاروں میں کھڑے ہونے پر مجبور کر دیا ہے انھوں نے کہا کہ تمام مسا ئل اور بحرانوں کا واحد حل فوری الیکشن ہے جس سے فرار کی کوئی بھی حکومتی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ ملاکنڈ خصو صا تحصیل در گئی میںسیاسی بنیادوں آٹے کی تقسیم کا سلسلے جاری ہے جس کی وجہ سے اصل مستحقین محروم ہیں انھوں نے ڈپٹی کمشنر اور اسٹنٹ کمشنرز سے مطالبہ کیا کہ سستے آٹے کی بلا تفریق تقسیم یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کریں ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں