ہ*بٹ خیلہ،سوات موٹر وے کے چکدرہ ٹول پلازے کو جلانے میں ملوث مزید 6نامزد ملزمان گرفتار

oآج انسداددہشت گردی کی خصو صی عدالت میں پیش یا جائے گا

اتوار 21 مئی 2023 18:55

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2023ء) 9مئی کو سوات موٹر وے کے چکدرہ ٹول پلازے کو جلانے میں ملوث مزید 6نامزد ملزمان گرفتارکر لئے گئے ۔

(جاری ہے)

گرفتار 21ملزمان کوآج(پیر کو ) بٹ خیلہ کی انسداددہشت گردی کی خصو صی عدالت میں پیش یا جائے گا لیوی فورس ملزمان کے مذید ریمانڈ کی استدعا کرے گی چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے ردعمل میں پرتشدد ہنگاموں میںپی ٹی آئی کے مشتعل ورکرز نے سوات موٹر وے کے ملک احمد بابا انٹر چینج کے ٹول پلازے کو بری طر ح جلا یاگیاواقعے کا مقد مہ فرنٹیئر ورکس آرگنا ئزیشن کے آپرٹینگ آفیسر شکیل احمد کی مدعیت میں لیوی پوسٹ آلہ ڈھنڈ میںزیر دفعہ سیون اے ٹی اے انسداد دہشت گردی سمیت متعدد دفعات میںمقدمہ در ج کیا گیا جس میں نقصان کا مجموعی تخمینہ سات کروڑ روپے لگایا گیا ہے اس ایف آئی آر میں اب تک سابق صوبائی وزیر شکیل خان سمیت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی جنید اکبر محبوب شاہ ہمایون خان تحصیل چیئر مین نا صر علی افضل حسین فیروز شاہ سمیت110نامزد ملزمان میںاب تک21افراد گرفتار ہیںجن میں15ملزمان کو انسداد دہشت گردی بٹ خیلہ کی خصو صی عدالت پہلے ہی تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر تھا نہ آلہ ڈھنڈکے حوالے کر چکی ہے آج ریمانڈ کی مدت ختم ہونے ان 15ملزمان کو دوبارہ جبکہ 6مذید گرفتار افرادکو اے ٹی سی جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں