ش*بٹ خیلہ میں پانی کی بدترین قلت، شہری دوردراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور

ٖجماعت_اسلامی کے شہاب حسین کا بحران کے خاتمے کیلئے دس لاکھ روپے فوری فراہمی کااعلان

منگل 20 جون 2023 20:45

4پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2023ء) بٹ خیلہ کے مختلف علاقوں میں پانی کی عدم دستیابی کے باعث شہری بلبلا اٹھے،علاقہ مکین دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور، پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کی وزارت تحصیل بٹ خیلہ کو ملی تھی مگر بدقسمی سے علاقہ عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں پانی بحران کے خاتمے کیلئے جماعت اسلامی حلقہ پی کے اکیس کے امیدوار شہاب حسین نے دس لاکھ روپے کااعلان کردیا جس پرعلاقے کو پانی سپلائی منصوبے شروع کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بٹ خیلہ شہر کے مختلف علاقوں نوبہار،حسنہ چینہ،نمیرشہید،چارماری اور دیگر میں گزشتہ کئی مہینوں سے پینے کی پانی کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کرچکاہے علاقے کو ایک ارب روپے کی لاگت سے گریویٹی واٹرسپلائی سکیم بھی مکمل ہوچکاہے مگر اسی سکیم کے نقشے میں یہ علاقے موجود نہیں جس کے سبب علاقہ مکین دور دراز علاقوں سے پینے کیلئے پانی لانے پر مجبور ہیں علاقہ مکینوں نے باربار احتجاج بھی کیا مگر کسی نے کوئی نوٹس نہیں لیا قابل توجہ امریہ ہے کہ تحصیل بٹ خیلہ سے گزشتہ #حکومت_میں_تحریک انصاف کے رکن #شکیل_احمد_خان_پبلک_ہیلتھ_انجنیئرنگ کے #صوبائی_وزیر_بھی_تھے مگر ان کے انتخابی حلقے میں بدستور کربلا کا سماہے اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار شہاب حسین نے علاقے کا دورہ کیا اور شہریوں کے مسائل معلوم کیئے انہوں نے کہاکہ اس بحران کا خاتمہ وقت کا اہم تقاضہ ہے مگر حکمران طبقہ اس میں ناکامی سے دوچار ہے انہوں نے علاقے میں واٹرسپلائی سکیم کیلئے دس لاکھ روپے کااعلان کرتے ہوئے فوری کام شروع کرنے پر زور دیا

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں