بھلوال‘سابق داماد نے سسرال گھرانے پر فائرنگ کر کے تین افراد سابق بیوی ،ساس اور سسر کو قتل اور سالے اورسالی کو زخمی کر دیا

پولیس نے لاشوں اور زخمیون کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ مومن منتقل کردیا ہی.پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم شبیر کو گرفتار کرلیا

بدھ 18 مارچ 2020 11:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2020ء) بھلوال کے نواحی علاقے ہجن میں سابق داماد نے بیوی سے علیحدگی کا بدلہ لینے کیلئے سسر، ساس اور سابقہ بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا بھلوال کے علاقے ہجن کے رہائشی 70سالہ محمد انار کی بیٹی کی شادی شبیر نامی نوجوان سے ہوئی مگر ان کے درمیاں طلاق ہوگئی جس کا بدلہ لینے کیلئے سابقہ داماد شبیر نے کلہاڑی کے وار کرکے اپنے سابق سسر70سالہ انار،65 سالہ ساس فاطمہ اورفائرنگ کرکے سابقہ اہلیہ 36 سالہ عصمت کو موت کے گھاٹ اتار دیا ملزم کی فائرنگ سے مقتولہ عصمت بی بی کی بہن اور بھائی بھی زخمی ہوگئے پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی دو سال قبل بیوی سے علیحدگی ہوگئی تھی جس کا ملزم کو رنج تھا پولیس نے لاشوں اور زخمیون کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ مومن منتقل کردیا ہی.پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم شبیر کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

سرگودھا میں گھریلو تنازعہ پر مسلح داماد نے سابق سسرال گھرانے پر فائرنگ کر کے تین افراد سابق بیوی ،ساس اور سسر کو قتل اور سابق سالہ،سالی کو زخمی کر دیا۔پولیس نے مقتولین اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے گھرانے کے سابق داماد کو گرفتار کر لیا جس نے عدالت سے طلاق لینے کی رنجش پر سسرال کو انتقام کا نشانہ بنا ڈالا۔تہرے قتل کی واردات پر آئی جی پنجاب،آر پی او سرگودھا نے رپورٹ طلب کر لی ڈی پی او سرگودھا نے خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے کر ضابطہ کی کاروائی کا حکم دیدیا۔

ذرائع کے مطابق تحصیل کوٹ مومن کے گائوں نواں لوک کے محمد انار کی بیٹی کی شادی شبیر سے ہوئی میاں بیوی کے درمیان گھریلو جھگڑوں کے بعد ناچاقی اور عدالت کے ذریعے طلاق ہو گئی جس کی رنجش پر مسلح داماد شبیر نے سسرال پر فائرنگ کر کے سابق بیوی، ساس ،سسر سمیت اہلخانہ کو انتقام کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا۔اس فائرنگ کے نتیجہ میں محمد انار اس کی 65 سالہ بیوی فاطمہ بی بی اور 36 سالہ بیٹی عصمت بی بی جاںبحق اور دو بہن بھائی محمد شفقت،مصباح بی بی زخمی ہو گئے پولیس تھانہ کوٹ مومن نے مقتولین کی نعشیں اور زخمی بہن بھائی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

تہرے قتل کی واردات پر آئی جی پنجاب پولیس اور آرپی او سرگودھا نے رپورٹ طلب کر لی جس پر ڈی پی او نے خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے کر ضابطہ کی کاروائی کا حکم دے دیا۔انویسٹی گیشن ٹیم گھرانے کے سابق داماد ملزم شبیر کو گرفتار کر کے مصروف تفتیش ہے۔

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں