بھلوال میں دن دیہاڑے شوہر کے قاتل کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والی خاتون ملزمہ کو شاہ پور جیل منتقل کر دیا گیا

پیر 6 مئی 2019 13:05

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2019ء) بھلوال میں دن دیہاڑے شوہر کے قاتل کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والی خاتون ملزمہ کو شاہ پور جیل منتقل کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق پھلروان کے چک 2 جنوبی کی رفعت بی بی نے 29 اپریل کو بھلوال سلیمانپورہ روڈ پر دن دیہاڑے شوہر خالد ممحود کے قتل کے بدلہ میں فائرنگ کر کے نوجوان ابرار کو قتل کردیا تھا۔

(جاری ہے)

مقتول ملزم ابرار نے یکم جنوری 2018 کو خاتون کے شوہر کو قتل کرکے خاتون کو مقدمہ میں پھنسا رکھا تھا۔جس میں ضمانت پر رہائی کے بعد خاتون نے ابرار کو بھرے بازار میں گاڑی کے اندر ہی فائرنگ کا نشانہ بنایا اور پھر زخمی حالت میں اسے ہسپتال پہنچایا جہاں وہ دم توڑ گیا اور پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا جس میں ملزمہ رفعت بی بی کو 17 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں