عوام ا ب جعلی تبدیلی کے نعرے لگانے والوں کے جھانسے میں نہیں آئینگے،سیدہ روزینہ کاظمی

منگل 1 اگست 2023 22:42

بھلوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2023ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)سٹی صدرخواتین ونگ بھلوال سیدہ روزینہ کاظمی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم تحریک انصاف کی حقیقت سے آشنا ہوچکے ہیں اب عوام ابجعلی تبدیلی کے نعرے لگانے والوں کے جھانسے میں نہیں آئینگے یہ بات انہوں نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ انشااللہ عام انتخابات میں عوام پاکستان مسلم لیگ(ن) کا بھرپوراندازمیں کامیابی سے ہمکنار کرواکر اعتماد کا اظہار کرینگے سابقہ دورحکومت میں عوام کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اور کس طرح ان پر ہر طرح سے مصائب پیداکرکے انکی زندگیاں اجیرن بنائی گئیں عوام کے دلوں سے یہ بات کبھی فراموش نہیں ہونگی انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جسے مٹانے والے خود مٹ جائیں گے مگر یہ جماعت ختم نہیں ہوگی ۔

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں