طوفانی بارش سے زمین میں بوس ہونے والے بجلی کے کھمبوںمتاثرہ تاروں کی مرمت اور بحالی کا کام جاری رہا

اتوار 6 جون 2021 16:15

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2021ء) ایس ڈی او واپڈاڈھاڈرمیر محمد نواز کھوسہ کی سربراہی میںلائن سپریٹنڈنٹ ڈھاڈر علی گوہر مگسی،سیف اللہ باروزئی اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم کادوسرے روزطوفانی بارش سے زمین بوس ہونے والے بجلی کے کھمبوں ،متاثرہ تاروں کی مرمت اور بحالی کا کام جاری رہا واپڈا ٹیم نے اندرون شہر دیگر مضافاتی ایریاز میں متاثرہ تاروں اور گرنے والے کھمبوں کی دوبارہ بحالی کیلئے ہیوی مشینری کے ذریعے کام جاری رکھے ہوئے ہیں اسموقع پر ایس ڈی او میر محمد نواز کھوسہ نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ حالیہ بارشوں طوفانی ہواؤں نے بجلی کا نظام مکمل طور پر مفلوج کرکے رکھ دیا ہے جگہ جگہ بجلی کی تاریں اور کھمبے گر گئے جس سے نہ صرف بجلی کی فراہمی بند ہوئی بلکہ عوام کو بھی معاشی مشکلات سے دوچار ہونا پڑا ڈھاڈر اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کے درجنوں کھمبے طوفانی ہواؤں کی وجہ سے زمین بوس ہوگئے جس کی بحالی کیلئے کیسکو ٹیم جنگی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے ہماری کوشش ہوگی کہ شہر کے متاثرہ کھمبے تاروںکی مرمت کرکے دوبارہ انہیں بحال کرکے اندرون شہر کو بجلی کیفراہمی ممکن ہو انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کی وجہ سے بحالی کی کام میں مشکلات درپیش آرہی ہیں لیکن ان مشکلات کی پرواہ کیئے بغیر ہماری ٹیم محنت لگن سے بجلی کی بحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں انشاء اللہ مرمت کا کام جلد پایا تکمیل تک پہنچے گا اور ڈھاڈر سمیت دیگر علاقوں کو بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جائیگی دریں اثناء ڈھاڈرکے عوامی حلقوں نے ایس ڈی او واپڈامیرمحمد نواز کھوسہ،ایل ایس علی گوہر مگسی سمیت ٹیم کی کاکردگی کو سراہتے ہے جنہوں نے فی الفور اقدامات اٹھاکر بجلی کی بحالی کیلئے مکمل محنت سے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں