ضلع کچھی بولان میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچادی

مٹھڑی،حاجی شہر کے متعدد دیہاتوں میں سیلابی ریلہ داخل ہونے سے ملک بھر سے زمینی رابطے منقطع

ہفتہ 16 جولائی 2022 23:58

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2022ء) ضلع کچھی بولان میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچادی ہے مٹھڑی،حاجی شہر کے متعدد دیہاتوں میں سیلابی ریلہ داخل ہونے سے ملک بھر سے زمینی رابطے منقطع ہوگئے ہیں متاثرہ دیہاتوں میں واہگہ شاہوانی،گوٹھ قادر آباد لہڑی،موضع گوپانگ سمیت دیگر شامل ہیں مزکورہ دیہاتوں کے متاثرین محمد امین لہڑی،سردار سونا خان،اللہ بخش گرانی بنگلزئی نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ روز مزکورہ دیہاتوں میں اچانک سیلابی ریلہ داخل ہوگیا جس سے مال مویشی، سمیت لاکھوں روپے مالیت کے اناج،گھریلوں سامان،اشیاء خردنوش سیلابی ریلے کی نزر ہوچکے ہیں متاثرین بے سرو سامانی کے عالم میں کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں اشیاء خوردونوش سیلابی ریلے کی نزر ہونے کی وجہ سے خوراک کی قلت پیدا ہوگئی ہیں سیلابی ریلے سے متعدد گھر بھی منہدم ہوچکے ہیں جبکہ پرائمری سکول سمیت مساجد میں بھی سیلابی پانی داخل ہوچکا ہے جبکہ اردگرد پانی جمع ہونے سے مزکورہ دیہاتوں کا زمینی رابطے منقطع ہوگئے ہیں شدید گرمی حبس میں متاثرین حکومتی امداد کے منتظر ہیں انہوں نے بتایا کہ شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے متاثرین کھلے آسمان تلے گزاری کررہے ہیں جبکہ جگہ جگہ سیلابی پانی داخل ہونے کی وجہ سے سانپ بچھو کے ڈسنے کا بھی اندیشہ ہے متاثرین خصوصاً بچے اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگی بنیادوں پر متاثرین کی داد رسی کی جائے بصورت دیگر خدانخواستہ انسانی جانوں کا المیہ رونما ہوسکتاہے

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں