بورے والا: ایل او سی پر کلسٹر بموں کے حملہ، نہتے کشمیریوں کے قتل عام اور بھارتی فوج کے جنگی جنون کے خلاف ریلیاں

منگل 6 اگست 2019 23:29

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2019ء) بھارت کی جانب سے ایل او سی پر کلسٹر بموں کے حملہ، نہتے کشمیریوں کے قتل عام اور بھارتی فوج کے جنگی جنون کے خلاف سول سوسائٹی نیٹ ورک،وکلاء اورتعلیمی اداروں کی ریلیاں۔مرکزی ریلی میں تمام ذیلی ریلیوں کے کی بھی شرکت، تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر کلیسٹر بموں کے حملہ میں بے گناہ معصوم شہریوں کے قتل عام اوربھارتی جارحیت کے خلاف کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سول سوسائٹی نیٹ ورک کے زیر اہتمام کالج روڈ پر پریس کلب سے گول چوک تک ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جسکی قیادت سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین، (ن) لیگ کیرکن پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،صدر انجمن تاجران بورے والا چوہدری شوکت علی، پی ٹی آئی کے راہنماؤں ملک فاروق اعوان، چوہدری اعجاز اسلم، سردار راشد عظیم۔

(جاری ہے)

صدر بار ملک فرقان یوسف، جماعت اسلامی کے امیر عبدالوحید خالد، عدبالرؤف چوہدری، شہزاد مصطفیٰ،سید اظہار الحق شاہ، سید زاہد حسین مشہدی، پروفیسر کرامت شکیل اور دیگر نمائدہ شہریوں نے کی جس میں ہنجاب کالج، سپیرئر کالج کے طلباء، تاجروں، وکلاء برادی اور نمائندہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے بھارتی مظالم اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پر شدید نعرے بازی کی گئی شرکاء ریلی نے اقوام متحدہ اور او آئی سی کی مبینہ خاموشی پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر کے حق خودارادیت اور اسکی فوری آزادی کا مطالبہ کیا ریلی گول چوک سے ہوتی ہوئی واپس پریس کلب کے سامنے آکر اختتام پذیر ہوئی، دریں اثناء گورنمنٹ کالج بورے والا میں پرنسپل پروفیسر خوشی محمد شہزاد کی قیادت میں اساتذہ نے ریلی نکالی، بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک فرقان یوسف کی قیادت میں وکلاء نے بھی ریلی نکالی اور مریم گرلز کالج کی طالبات نے بھی نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی خلاف ایک ریلی نکالی ۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں