بلاول بھٹو زرداری کی وہاڑی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا جائیگا،سید اعجاز حسین شاہ

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:35

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) پیپلزپارٹی ضلع وہاڑی کے جنرل سیکریٹری سید اعجاز حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وہاڑی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا جائیگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شب پیپلزپارٹی سٹی اور تحصیل کے سٹی آفس فضل آباد میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس کی صدارت سٹی صدر حاجی عنایت اللہ وسیئر نے کی ،انہوں نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے شاندار استقبال کیلئے کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا بھٹو خاندان کی ملک میں جمہوریت کی بحالی اور آمریت کے خلاف جدوجہد کو ملکی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے سید اعجاز حسین شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری میں شہید بے نظیر بھٹو اور بانی چیئرمین ذوالفقارعلی بھٹو شہید کی سیاسی بصیرت کی جھلک نظر آتی ہے ، اجلاس سے سٹی صدر حاجی عنایت اللہ وسیئر نے کرتے ہوئے کہا کہ قائدین کی ہدایت کے مطابق بورے والا سے خطاب تحصیل اور سٹی عہدیداروں کی قیادت میں جیالوں کا قافلہ ان کا شاندار استقبال کرنے کے لئے روانہ ہو گا، اجلاس سے سلیم قریشی ،غلام مرتضی چوہان، صدیق بھلر،سٹی سیکرٹری محمود احمد بھٹی اور حفیظ طور کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا ،مہمان خصوصی سید اعجاز حسین شاہ نے مقامی وارڈوں اور یونین کونسل کے عہدیداروں میں نوٹیفکیشن کی کاپیاں تقسیم کیں اس موقع پر سینئر نائب صدر تحصیل چوہدری نعمان رشید آرائیں،مرزا محمد شکیل،غلام حیدر جٹ،عبدالستار آرائیں،ملک اجمل فاروق کھوکھر، فاروق بھٹی،عبدالغفور رحمانی،مسرت نذیر بھٹی، شیخ اکرم ٹکا،میاں امین،حاجی غلام محمد، تحصیل سیکرٹری اطلاعات محمد صدیق بھلر،عاشق انصاری، پرویز ندیم، ملک صغیر انجم، کے علاوہ جیالوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی#

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں