ڈالر کی قدر میں بتدریج کمی سے ملکی معیشت مضبوط ہورہی ہے ،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اکنامک افیئر

جمعرات 4 اگست 2022 19:48

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2022ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اکنامک افیئر چوہدری فقیر احمد آرائیں نے کہا ہے کہ ڈالر کی قدر میں بتدریج کمی سے ناصرف ملکی معیشت مضبوط ہورہی ہے بلکہ روپیے کو غیر مستحکم کرنے والے سٹہ بازوں کا دیوالیہ ہوگا حکومت معیشت کی مضبوطی کے لئے جس پالیسی پر عمل کررہی ہے اس سے روپے کی قدر میں آئندہ آنے والے دنوں میں 20 سے 30 روپے کمی کی توقع کی جارہی ہے روپیہ مستحکم ہونے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا خاطر خواہ ریلیف عوام کو ملے گا مہنگائی پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ ملک میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگی۔

وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور انکی معاشی ٹیم ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے جبکہ ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کرنے والوں کی چوری پکڑی جانے کے بعد انکے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے نااہلی کی تلوار لٹکتی دیکھ کر عمران خان اور اسکی ٹیم اب اداروں کو متنازعہ بنانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے لیکن انکا ملک کو غیر مستحکم کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ میں تیزی اور مارکیٹ میں ڈالر کی بے قدری سے پاکستانی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہورہی ہے جسے سابقہ نااہل حکومت نے بدترین معاشی تباہی سے دوچار کیا تھا ۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں