چا غی پو لیس کی کارروائی، لاکھوں رو پے کی منشیا ت قبضے میں لے لی

ہفتہ 30 مارچ 2024 21:30

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے کے منشیات قبضے میں لے لی ایس ایچ او دالبندین عبد الستار بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز ہمیں خفیہ اطلاع ملی تھی پوستی سے ایک مشکوک گاڑی دالبندین کی طرف آرہی ہے جس میں صرف ایک ڈرائیو سوار ہے دالبندین کے قریب ہم نے ناقہ لگا کر گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گاڑی بھاگنے کی کوشش کرتے ہوئے چلتی گاڑی سے دو خواتین اور دو بچے چھلانگ لگا کر گر گئی چونکہ وہ راہگیر تھے سرگیشہ کے مقام پر ڈرائیور سے شہر تک پہنچنے کے لئے لفٹ لئے تھے پولیس گاڑی کی تعاقب کرتے ہوئے قریبی کالونی میں ڈرائیور نے گاڑی کو چھوڑ کر خود فرار ہوگیا گاڑی کے اندرون خانہ سی این جی کٹ میں 40 کلو افیون فٹنگ تھے ایک کلو کی مالیت اس وقت مقامی منڈی میں 3 لاکھ 80 ہزار روپے بتایا جاتا ہے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم خواتین کو بحفاظت پولیس نے ہسپتال پہنچا دیا جنکی گاڑی کی چھلانگ سے چوٹیں آئی تھی اور سوشل میڈیا پر پولیس کے خلاف غلط پروپگنڈہ کیا گیا جو بلکل حقائق کے منافی ہے پولیس فورس عوام کی جان ومال کی تحفظ کے لئے کسی قسم کی سمجھوتہ نہیں کریگی۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں