چاغی ، دالبندین میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال، ندی نالوں میں طغیانی

پیر 11 مارچ 2024 17:52

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2024ء) بلوچستان کے علاقے چاغی کی تحصیل دالبندین میں موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا، بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہونے سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔تفصیلات کے مطابق دالبندین میں موسلادھار بارش سے سیلابی صورتحال کے بعد آر سی ڈی شاہراہ کا ایک حصہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا جبکہ ایک کار کو بھی سیلابی ریلا ساتھ بہا لے گیا۔

(جاری ہے)

دالبندین کے علاقوں چہتر اور پدگ میں بھی بارشوں کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے مکین پریشانی میں مبتلا ہیں۔متعدد مکانات بھی مہندم ہوگئے ہیں، گزشتہ روز صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) نے بارش کے نئے اسپیل پر الرٹ جاری کیا تھا۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم بلوچستان، گلگت بلتستان ، خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں