ڈھائی سالہ زینب سے زیادتی اور قتل کا ملزم گرفتار کر لیا گیا

ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے، ملزم کی عمر 45 سال سے 50 کے درمیان ہے۔ پولیس ذرائع

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 10 اکتوبر 2020 11:51

ڈھائی سالہ زینب سے زیادتی اور قتل کا ملزم گرفتار کر لیا گیا
چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر2020ء) چارسدہ میں قتل ہونے والی ڈھائی سالہ زینب کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے معصوم زینب سے زیادتی اور قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کر لیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی عمر 45 سال سے 50 کے درمیان ہے،جب کہ درندہ صفت ملزم کا تعلق بھی زینب کے گاؤں سے ہے۔

ملزم سے مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔چارسدہ میں ڈھائی سالہ زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے خلاف پشاور اور چارسدہ میں احتجاج کیا گیا۔مظاہرین نے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان مقتول بچی کے پہنچے اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر علی محمد خان نے کہا کہ جب تک ریپ کرنے والوں کو چوک پر نہیں لٹکایا جاتا ایسے جرائم کا خاتمہ نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

پولیس کی تحقیقاتی ٹیم مختلف زاویوں سے کیس کی تفتیش کر رہی ہے۔زینب کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس کی تحقیق سے مطمئن ہیں۔ آئی جی پنجاب نے بھی یقین دلایا ہے کہ جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے جبکہ والد نے مجرم کو سرعام پھانسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک خوف پیدا نہیں ہو گا ایسے واقعات ہوتے رہیں گے۔ واضح رہے چارسدہ کی ڈھائی سال کی بچی کو زیادتی کے بعد بے رحمی سے قتل کردیا گیا۔

میڈیکل رپورٹ میں زینب سے زیادتی کی تصدیق کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بچی کا پیٹ اور سینہ چیرا گیا، معصوم بچی گزشتہ روز چارسدہ سے اغوا ہوگئی تھی،کمسن بچی کی لاش پشاور میں کھیتوں سے برآمد ہوئی، قتل کی وجہ جاننے کے لیے بچی کا چار مرتبہ پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ جبکہ ایک انکشاف یہ بھی ہوا ہے کہ اس کیس کی تفتیش کیلئے پشاور اور چارسدہ پولیس میں تنازعہ بھی پیدا ہوا۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں