چارسدہ، تاجروں کی تنظیم تاجر اتحادنے بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کیخلاف صبح نو سے شام چار بجے تک غیر معینہ مدت کے لئے بھوک ہڑتالی کیمپ لگالیا

بدھ 11 فروری 2015 18:44

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء ) تاجروں کی تنظیم تاجر اتحادنے بجلی کے ناروا لوڈ شیڈنگ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب بے جا جرمانوں کے خلا ف سے فاروق اعظم چوک میں روزانہ کی بنیاد پر صبح نو بجے سے شام چار بجے تک غیر معینہ مدت کے لئے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا ۔حتجاجی کیمپ میں کثیر تعداد می دوکاندارواور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

اس موقع پر تاجر اتحادکے صدر صلاح الدین شاکر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آئے روز دکانداروں پر بھاری بھرکم جرمانے عائد کی جاتے ہیں جس سے بازار کے دکاندار عاجز آگئے ہیں اوران بے جا جرمانوں سے نہ صر ف دکانداروں کے روزگار متاثر ہوئے ہیں بلکہ دکانداروں کے گھر وں میں فاقوں کی نوبت بھی پہنچ چکی ہے ۔دوسری جانب حکومت کی جانب سے شہری علاقوں میں پندرہ پندرہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے جس سے بھی روز گار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ دکانداروں کے مالکان کی جانب سے بھی آئے روز تنگ کیا جاتا ہے جس کے خلا ف تاجر اتحاد نے غیر معینہ مد ت کے لئے بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بے جا جر مانوں کا سلسلہ بند نہیں کیا جاتا اور محکمہ واپڈ اکی جانب سے شہری علاقوں میں لو د شیڈنگ کا دورانیہ کم نہیں کیا جاتا اس وقت تک دکانداروں کی جانب سے بھوک ہرتالی کیمپ قائم رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں