چنیوٹ،سیلاب کی صورت حال سے نمٹنے اور عید قربان کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ،ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری

جمعرات 16 اگست 2018 22:52

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) سیلاب کی صورت حال سے نمٹنے اور عید قربان کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔سیلابی ریلے کی آمد کے بعد دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے جبکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ڈپٹی کمشنر چنیوٹ خضر افضال کی صحافیوں سے گفتگو ۔ڈپٹی کمشنر چنیوٹ خضر افضال چوہدری نے کی صحافیوں کے وفد سے اپنے آفس میں ایک اہم میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیالبی ریلے کی آمد کے بعد دریا کے قریبی علاقوں میں فلڈ الرٹ جاری کر دی گئی ہے اور فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔

جبکہ دفعہ 144بھی نافذ کر دی گئی ہے اور سیلابی صورت حال میںکسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

عید قربان پر بھی شہریوں کو ہر طرح کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے عملہ اقدامات کئے گئے ہیں تمام سرکاری افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر آفس میں ہونے والی میٹنگ میں ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت نہ کرنے والوں کو رعایت نہیں دی جائے گی سرکاری اداروں میں عوامی خدمات کے عمل کو تیز اور بہتر بنانے کیلئے مکمل کوشش اور جدوجہد کی جارہی صحت تعلیم کے نظام کی بہتری تجاوزات ملاوٹ مافیا قبضہ مافیا منافع خوروں ذخیرہ اندوزوں کرپٹ عناصر کو لگام ڈالنے کیلئے خصوصی ٹیمیں کام کررہی ہیںسپیشل پلان کے تحت عید قربان کے لئے بہترین پالیسی مرتب کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں