چشتیاں،حلقہ 14گجیانی کے بااثر پٹواری کے خلاف کاروائی نہ ہونے پر عوام سراپا احتجاج

پٹواری کی جانب سے کمرشل جگہ کو سکنی اور سکنی کو زرعی بناکر فر دجاری کرکے سرکار کو لاکھوںروپے نقصان کرنیکا انکشاف

جمعرات 14 فروری 2019 19:28

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2019ء) حلقہ 14گجیانی کے بااثر پٹواری کے خلاف کاروائی نہ ہونے پر عوام سراپا احتجاج پٹواری کی جانب سے کمرشل جگہ کو سکنی اور سکنی کو زرعی بناکر فر دجاری کرکے سرکار کو لاکھوںروپے نقصان کرنیکا انکشاف عوامی سماجی حلقوں کا مطالبہ کے اسکو فوری طور پر معطل کرکے کاروائی عمل میںلائی جائے تفصیلاکے مطابق حلقہ 14گجیانی کا پٹواری محمد اسلم جس کے بارے میںمشہور ہے کہ اس نے ہر کام کے ریٹ مقرر کررکھے ہیں اور کسی کو بھی معافی دینے کی بجائے مختلف ہتکنڈوں سے روپے پیسے لوٹنے میں مصروف عمل ہے اسکے خلاف متعدد بار شکایت بھی ہوچکی ہے مگر بااثر ہونے اور کماو پتر ہونے کی وجہ سے اعلی حکام اس کے خلاف نوٹس لینے سے قاصر ہے اس نے پٹوار خانے میں کام کرنے کے بجائے اپنے گھر کو دفتر بنایا ہواہے اور وہی پر لین دین کرتاہے اور اگر کوئی اس کے ساتھ لین دین کے بارے میں پوچھ لے توگھر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے ساتھ سختی سے پیش آتاہے زرائع کے مطابق اس نے پٹوار خانے میںاس لئے نہ بیٹھتاہے کہ اگر لین دین میں کسی کے ساتھ کوئی تلخ کلامی ہوبھی جائے تو کسی کو خبر نہ ہو اگھر میں آفس کھلنے کے ساتھ ساتھ خود کام کرنے کی بجائے مذکورہ پٹوری نے آگے پرائیویٹ بندے رکھے ہوئے ہیں جو اس کو کام کرکے دیتے ہیں اور پیسے اکٹھے کرکے دیتے ہیں جوکہ سراسر قانون کی خلاف ورزی ہے اسکے علاوہ مذکورہ پٹواری کمرشل کو سکنی اور سکنی کو زرعی یارڈسٹک لگانے میں ماہر ہے اور اس کام کی بھی من مانی رقم وصول کرتاہے اگر اسکا ریکارڈ چیک کیا جائے تو اس طرح کے کئی کاروائیوںکا انکشاف ہو گا جو کہ اپنے لالچ کی وجہ سے سرکار کو لاکھوں روپے کا چونا لگایا جارہاہے عوامی سماجی حلقوںکا مطالبہ کے پٹواری کی طرف سے کھلے عام کرپشن سے بچایا جائے او راسکو معطل کیا جائے اور اسکے ریکارڈ کو فوری قبضہ میںلیکر اسکی بھی انکوائیری عمل میں لائی جائے

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں