چشتیاں میں مبینہ پولیس مقابلہ ،زیرحراست ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

جمعہ 15 مارچ 2024 10:50

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2024ء) چشتیاں میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران زیرحراست 20 سالہ ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

چشتیاں پولیس کے مطابق ملزم عمیر لیاقت نے25 روزقبل چشتیہ پارک کالونی میں گیارہویں جماعت کی طالبہ کو اس کے گھر میں داخل ہو کر قتل کردیا تھا،قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو آلہ قتل برآمد کرانے کے لئے گزشتہ رات 10بجے13 گجیانی روڈ کے کچے راستے پرلے کر جارہے تھے کہ ملزم کے نامعلوم مسلح ساتھیوں نےاسے چھڑانے کے لئے پولیس فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی اور اس دوران ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ ہلاک ہو گیا ۔

تھانہ سٹی پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف زیر دفعہ 302/324/353/186/34 کے تحت مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں