پرجمنیزیم حیدراسٹیڈیم بہاولنگرمیں جشن بہاراں فیسٹیول 2024 بیڈمنٹن ایونٹ کا انعقاد

ہفتہ 16 مارچ 2024 16:25

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر بہاولنگرذوالفقاراحمد کی ہدایات پرجمنیزیم حیدراسٹیڈیم بہاولنگرمیں جشن بہاراں فیسٹیول 2024 بیڈمنٹن ایونٹ کا انعقاد ہوا جس میں آفیسرز ڈبل میچ میں ایاز رفیق لون اور جہانگیر نے اللہ یار بھٹی اور مشتاق احمد کو شکست دے کر مقابلہ جیت لیا جبکہ مینز ڈبل فائنل میچ مقابلہ میں چوہدری عبدالرحمن اور آصف وکیل نے مون عادل اور شیخ اویس کو تین سیٹ کے مقابلے میں ایک سیٹ سے شکست دے کر فائنل میچ جیت لیا ۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی پروفیسرشفیق احمد نے کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر جشن بہاراں فیسٹیول کے روح رواں اور معروف نیشنل بیڈمنٹن کوچ امجد مالا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیڈمنٹن ایونٹ میں نوجوانوں اور افسران کی بڑی تعداد سمیت ایشین چیمپئن پاکستان ڈبل کاشف سلہری نے بھی شرکت کی، امجد مالا نے کہا کہ کھلاڑی ملک کا اثاثہ اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں، ضلعی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے اس طرح کے ایونٹ سے عوام اور کھلاڑیوں کو تفریح کے اچھے مواقع بھی میسر آتے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں